(24نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اس سال خسارے کا بجٹ ہو گا،سبسڈی ختم نہیں کریں گے تو دوبارہ قرض لینا پڑے گا،اسحاق ڈار سے رہنمائی لے کر معاشی حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
لندن میں نوازشریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میاں نوازشریف نے موجودہ حالات پر تشویش کااظہار کیا ہے،عمران خان دور کی معاشی بدحالی کی وجہ سے نوازشریف پریشان ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ اس سال خسارے کا بجٹ ہو گا،اتحادی حکومت کا سب سے اہم مسئلہ معاشی حالت بہتر کرنا ہوگا،نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کر سکتی ،ملک کو پٹری پر ڈال کر الیکشن کی جانب جائیں گے الیکشن ہی مسائل کا حل ہے ۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سبسڈی ختم نہیں کریں گے تو دوبارہ قرض لینا پڑے گا،اسحاق ڈار سے رہنما ئی لے کر معاشی حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار ہی ہو گی ،پنشن اور تنخواہ 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا،وزیر خزانہ نے کہاکہ امریکی سازش کا ڈارمہ خود ہی فوادچودھری نے بے نقاب کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا دھچکا