تحریک انصاف نے جلسہ گاہ میں سلو انٹرنیٹ کا توڑ نکال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ میں انٹر نیٹ متاثر ہونے کا خدشہ کے پیش نظرجلسہ گاہ میں تین انٹر نیٹ بوسٹر نصب کر دئیے گئے ہیں تاکہ جلسے کی کارروائی کمزور سگنل کی صورت میں بھی فوری سوشل میڈیا پر دکھائی جاسکے۔
دوسری پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہوگئی ہے۔ آج ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا کوئی امکان نہیں۔
✅ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج (21 اپریل 2022) کی صبح 03:00 بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی ہے۔
— PTA (@PTAofficialpk) April 21, 2022
یہ ایک معمول کی طے شدہ دیکھ بھال/مرمت کی سرگرمی تھی. ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق ہیں. https://t.co/vONDPNrbFK
یہ بھی پڑھیں: سبسڈی ختم نہیں کرینگے تو دوبارہ قرض لینا پڑے گا، مفتاح اسماعیل