عمران خان کیخلاف وائٹ ہاﺅس کی نہیں بلاول ہاﺅس کی سازش تھی ، بلاول بھٹو

Apr 21, 2022 | 19:35:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم نے سلیکٹڈ سیٹ اپ کو ختم کرنا تھا،عمران خان اور سلیکٹڈ حکومت کا مقصد جمہوریت کو ختم کرنا تھا۔غیر ملکی نہیں یہ جمہوری سازش تھی، عمران خان کیخلاف وائٹ ہاﺅس کی نہیں بلاول ہاﺅس کی سازش تھی ۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا اس کی تلافی باقی ہے، پاکستان کو جمہورےت کی طرف لے کرجانا ہے،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے ساتھ بہت خوشی سے مل رہا ہوں،ہمیں ایک بار پھر پاکستان کو جمہوریت کی طرف لے کر جانا ہے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ 2007 میں ہمارے سارے ادارے متنازعہ بن گئے تھے، اس وقت بھی ہم نے ملکر معاملات ٹھیک کئے،نیوٹرل کا لفظ استعمال نہیں کر رہا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ غیر ملکی نہیں یہ جمہوری سازش تھی ،عمران خان کیخلاف وائٹ ہاﺅس کی نہیں بلاول ہاﺅس کی سازش تھی ،ہم نے ملکر جمہوری طریقہ سے سلیکٹڈ سیٹ اپ کا خاتمہ کیا۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان تو ن لیگ پر تنقید کرتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا،عمران خان کا بیانیہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔

یہ بھی پڑھٰیں: تحریک انصاف نے جلسہ گاہ میں سلو انٹرنیٹ کا توڑ نکال لیا

مزیدخبریں