(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ عمران خان سے قوم کی جان چھڑواناضروری تھا،عمران نیازی نے کہاتھاآئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں،ہم نے ابھی تک انہیں خودکشی کرتے نہیں دیکھا۔
لندن میں بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ہماری معیشت کا بیڑہ غرق کردیاگیا، معیشت کو سنبھالنے میں وقت لگے گا،ان کا کہناتھا کہ معیشت کو دوبارہ کھڑاکرناجان جوکھوں کا کام ہے،روپے کی قدر واپس لانا آسان نہیں مشکل کام ہے ،سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہر بات پر آئین و قانون سے ٹکر لی جارہی ہے ،بدتمیزی اور بداخلاقی کا ماحول پیداکیا گیا،پاکستان کو دوبارہ منزل پر لے آئیں گے ۔
نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کا دور پاکستان کا بدترین دور تھا،عمران خان نے ہر چیز پر یوٹرن لیا ہے،ان کا کہناتھا کہ ملک کو گھمبیر مسائل سے باہر نکالنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری سے کل دوبارہ ملاقات ہو گی،سابق وزیراعظم نے کہاکہ تم نے کون سے ایٹمی دھماکے کئے کہ تمہارے خلاف سازش ہوئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ راج کو ختم کرنا تاریخی کام تھا،ایک غیرجمہوری شخص کو پاکستان پر مسلط کیاگیا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کو شکست ہوئی ،عمران خان تو چلا گیالیکن سلیکٹڈ نے جمہوریت کا نقصان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 23 اپریل کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان