(24 نیوز)سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہناہے کہ بلاول بھٹو ، آصف زرداری کو صدر بنانے کیلئے لندن گیا ہے ۔
مینار پاکستان لاہور پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ لاہور والو! آپ کی جرأت اور عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں ، نالہ لئی کے بعد ریٹائر ہونا چاہتا تھا،خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائے گی،کوئی نکلے نہ نکلے میں عمران خان کیلئے اکیلا نکلوں گا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے خلاف عالمی ایجنڈا بنایا گیا، امریکا ،فرانس ،جرمنی ،یوکے اور دیگر ممالک میں عمران خان کے حق میں مظاہرے ہوئے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ روضہ رسولﷺ پر ماﺅں کو عمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے،خانہ کعبہ میں لوگوں کو عمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیر مواصلات لگ گیاہے،جس نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا اس کو مواصلات کا وزیر بنا دیا۔
شیخ رشید نے کہاکہ ہماری فوج خطے کی عظیم فوج ہے،عمران خان نے بالکل درست کہا پاکستان کی فوج بہترین فوج ہے ،عمران خان نے زبردست بات کی عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تم نے کون سے ایٹمی دھماکے کئے کہ تمہارے خلاف سازش ہوئی۔ نواز شریف