"دی لیجنڈ آف مولا جٹ"عیدالفطر کے موقع پر ایک بار پھر ریلیز

Apr 21, 2023 | 00:18:AM

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کو عید الفطر کے موقع پر ایک بار بھر انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"  اب تک  کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی فلم ہے، یہ پہلی  پاکستانی بین الاقوامی فلم ہے جو  اپنی ریلیز کے 6 ماہ بعد ہی  برطانیہ میں 15 سائٹس، امریکا میں 7 سائٹس اور متحدہ عرب امارات میں 2 سائٹس پر عیدالفطر کے موقع پر دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔

بات فلم کی دوبارہ بین الاقوامی ریلیز پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ پروڈیوسر برائن ایڈلرجوکہ فلم"ایوینجرز: اینڈگیم"، "اوتار: دی وے آف واٹر"، "وینم" اور "ایڈ ایسٹرا" جیسی بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلموں  کے ویژیول افیکٹس کے لیے جانا جاتا ہے،وہ بطور ایگزیکٹوپروڈیوسر فلم" دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

اس حوالے سے فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ" اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘اپنی ریلیز کے 6 مہینوں بعد دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے لیکن میں بہت پرجوش ہوں"۔ 

اُنہوں نے کہا کہ" یہ ڈیجیٹل انقلاب کے باوجود بھی سحر انگیز سنیما کی پائیدار طاقت کا ثبوت ہے,اس موقع پر فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری کا کہنا ہے کہ" میں دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے ہماری فلم کو ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں, یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے اور میں اس جادو کو سنیما گھروں میں ایک اور موقع ملنے پر بہت خوش ہوں جو ہم نے فلم کی اس زبردست کہانی میں ڈالا ہے"۔

یاد رہے کہ فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 1979ء کی نامور کلاسک پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے,بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ریلیز کے بعد جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے اور نئے تاریخی ریکارڈ بنائے، وہیں مبینہ طور پر بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں