ہمسایہ ملک افغانستان میں عید الفطر کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا

Apr 21, 2023 | 00:24:AM

 (24نیوز)افغانستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، آج جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان سپریم کورٹ نے جمعے کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

جبکہ بھارت میں عید22 اپریل کو منائی جائے گی، مقبوضہ کشمیر میں عید22 اپریل کو منائی جائے گی، ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر22 اپریل کو ہو گی،

 خیال رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں جمعے کو عید منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علمدار قریشی پیپلزپارٹی میں شامل

مزیدخبریں