(ویب ڈیسک) عید الفطر کے تیسرے روز رات 9 بجے شہروز سبزواری اور صدف کنول کی ٹیلی فلم ’اینڈرائیڈ ابا‘اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہرسال کی طرح امسال بھی عید الفطر کے موقع پر نت نئے پروگرام اور ٹیلی فلمز نشر کی جائیں گی۔
عید الفطر کے تیسرے روز رات 9 بجے آپ دیکھیں گے شہروز سبزواری اور صدف کنول کی ٹیلی فلم ’اینڈرائیڈ ابا‘ جس میں سینئر اداکار محمد احمد سید، گل رعنا اور عادی عدیل امجد ودیگر شامل ہیں۔
ٹیلی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ابا انتقال کرجاتے ہیں لیکن عادی عدیل اور شہروز کے علاوہ یہ بات کسی کو معلوم نہیں ہوتی۔ والدہ کہتی ہیں کہ ’میرا دل بہت گھبرا رہا ہے تم ابا کو اسپتال سے واپس لے آؤ۔
‘ ڈاکٹر کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ ’انکل کو نہیں لایا گیا تو آنٹی کی طبیعت مزید بگڑ جائے گی۔‘
ایسے میں عادی عدیل امجد کی جانب سے ایک آئیڈیا دیا جاتا ہے کہ روبوٹ یا اینڈرائیڈ ابا کو لے آتے ہیں جسے دیکھ کر والدہ بھی خوش ہوجاتی ہیں۔
آخر میں دکھایا گیا ہے کہ شہروز والدہ کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو اس دنیا میں آتا ہے اسے ایک نہ ایک دن جانا ہے یہی دنیا کا نظام ہے۔