پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی

Apr 21, 2023 | 11:43:AM

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا آزاد کشمیر ارکان اسمبلی کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے  آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا آزاد کشمیر ارکان اسمبلی کے نام آڈیو پیغام سامنے آ یا جس میں وہ ارکان کو ہدایات دےرہے ہیں۔پرویز خٹک کہتے ہیں کہ فیصلہ کیا تھا ہم نے اگر حکومت بنانی ہے، کوئی گروپ آتا ہے تو اس کے ساتھ بنائیں گے، کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ پوری کی پوری پارٹی ساتھ ملا کر ان سے ایگریمنٹ کیا جائے، پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ ہم مکمل پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلا آرڈر  جاری،ستے تیل کی فراہمی سے متعلق اہم خبر آ گئی

انہوں نے کہا کہ اگر سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوتا ہے، ہم نے بالکل پیپلز پارٹی یا کسی کو ووٹ نہیں دینا چاہیے، اپوزیشن میں رہیں لیکن ہم نے اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہے اور اسے سپورٹ کرنا ہے،

مقبول احمد نے اسپیکر کےلئے کاغذات داخل کردیئے ہیں، سب کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقبول کو ووٹ دیں گے۔

مزیدخبریں