زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ، بشریٰ بی بی نے مراسلہ بھجوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے عید پر زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے باعث اپنے وکلا کے توسط سے وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مراسلہ بھیجا ہے،بشریٰ بی بی کی جانب سے تحریر مراسلے میں کہا گیا ہےکہ عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے لیکن اس حوالے سے عدالت کا حکم موجود ہے، عدالتی حکم کی غلط تشریح کا پلان بنایا جاچکا ہے، پہلے بھی عدالتی حکم کے خلاف آپریشن کیا گیا، زمان پارک میں آپریشن ہوا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر موسم کیسا رہے گا ؟