طور خم بارڈر پر امدادی سرگرمیوں کے دوران پھر سےلینڈ سلائیڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طور خم بارڈرپر پاکستان آرمی کی طرف سے جاری امدادی کارروائیوں کے دوران دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ ۔
تفصیلات کے مطابق لینڈ سلائیڈ نگ انتہائی تیز رفتاری سے آئی تاہم امدادی ٹیمیں اور دیگر افراد محفوظ رہے، عید کے موقع پر بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں ، پاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، امدادی کام میں ہیوی مشینری جن میں متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری استعمال کی جا رہی ہے ۔
ریسکیور آپریشن کے دوران مزید ایک لاش نکال لی گئی ہےجس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے ۔