وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکبادو اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباددی ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہلال عید رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے،عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے،عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغا میں مزید کہناتھا کہ دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے،اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں ،چاند رات پر غربا اور مساکین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہاکہ وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والوں کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے،اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے فواد چودھری سے بلیک میل ہوکر مجھے ٹکٹ نہیں دیا ، راجہ یاور کمال کا الزام