اغواو تشدد کا الزام، ہنی سنگھ نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے ایونٹ آرگنائز رکے اغوا تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑدی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک پروڈیوسر، ریپر ہردیش سنگھ المعروف ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاتے ہوئے اپنے اوپر لگنے والے ایونٹ آرگنائزر کے اغوا اور تشد کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ہنی سنگھ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ " میری کمپنی یا شکایت کنندہ کے درمیان کوئی تعلق یا معاہدہ نہیں ہے جو میں صبح سے دیکھ رہاہوں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ "یہ الزامات ان کی شہرت کو داغ دار کرنے کی کوشش ہے"۔ انہوں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ" ان کی قانونی ٹیم اس معاملے پر بہتان طرازی اور بدنام کرنے کے حوالے سے الزامات پر کیس داخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے"۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ہنی سنگھ کے خلاف ویوک رامن نامی ایک شخص نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی گئی تھی کہ اس نے ہنی سنگھ کا پروگرام باندرہ کرلہ کمپلیکس میں آرگنائز کیا تھا، اس کے مطابق رقم کی ٹرانزیکشن میں غلطی کے باعث یہ ایونٹ منسوخ ہوگیا تھا, جس کے بعد ہنی سنگھ اور دیگر نے اس پر حملہ کرکے اسے اغوا کیا۔
پولیس کے مطابق ویوک رامن نے 19 اپریل کو تحریری شکایت بی کے سی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں.