ٹکٹوں کے معاملے پر عمران خان کا جائزہ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ جاری کئے جانے کے بعد عید الفطر کے پہلے روز سے دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ میں کل بروز ہفتہ سے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے دی جانے والی ٹکٹوں کا دوبارہ نظر ثانی کروں گا، یہ سلسلہ 26 اپریل تک جاری رہے گا، مذکورہ نام چار رکنی کمیٹیوں کی جانب سے مجھے بھیجے گئے تھے۔
ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر قائم کی جانے والی 4 مفاہمتی کمیٹیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر نظرِثانی کے عمل کا آغاز میں کل سےکروں گاجو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2023
دوسری طرف ایک اور ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور کو اغوا اور حراست کے بعد جس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے، اسے ذلیل کرنے اور ذہنی طور پر اذیت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئر مین کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ایسا صرف اس لیے کیا جا رہا کہ وہ ہماری پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں جو ہمارے کارکنوں کو پسند ہیں۔
humiliating themselves & widening the gap between the State & the nation. This is a repeat of what was done in East Pakistan. Meanwhile, our respect & love for Ali Amin has increased manifold as he faces these trials & tribulations with a defiant fortitude.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سوچے سمجھے بغیر تشدد میں ملوث افراد کو احساس نہیں ہوتا کہ وہ صرف اپنی تذلیل کروا رہے ہیں، ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو بڑھا رہے ہیں، ایسا مشرقی پاکستان والوں کے ساتھ بھی کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں کے باعث علی امین کیلئے ہماری عزت اور محبت کئی گنا بڑھ گئی ہے، کیونکہ وہ ان آزمائشوں اور مصیبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔