(ساجد بلوچ)ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 44 میں ضمنی الیکشن کے ون پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 44 میں ضنمی الیکشن میں عوام کی عدم دلچسپی لوگ کام کاج میں مصروف ہیں، ڈی آئی خان کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی امین گنڈاپور، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سید جواد اصغر شاہ، تحریک لبیک پاکستان کے محمد شفیق الحئی اور جماعت اسلامی کے محمد یوسف خان کے علاوہ مزید 14 امیدوار جیت کی جستجو میں ہیں۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آبائی حلقہ کی سیٹ پر جے یو آئی نے آج بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں ضمنی الیکشن کا دنگل سج گیا، 21 حلقوں پر پولنگ کا آغاز
7 لاکھ 72 ہزار 7 سو 42 نفوس پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 91 ہزار 8 سو 82 ہے جن میں 2 لاکھ 8 ہزار 4 سو 81 مرد اور 1 لاکھ 83 ہزار 4 سو 1 خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل پہاڑپور اور تحصیل ڈی آئی خان اس حلقے میں شامل ہیں۔