(24 نیوز)پی پی 164 کے ضمنی انتخاب میں 20 امیدوار مدمقابل ہیں،پی پی 164 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 43ہزار 953ہے،مرد ووٹرز کی تعداد 80ہزار338اور خواتین ووٹرز کی تعداد 63ہزار 53ہے۔
ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پولنگ جاری ہے ۔لاہور کے پی پی 164 میں مجموعی طور پر 99پولنگ سٹیشن بنائے گئے،مردوں کے 31،خواتین کے 30 اور 38مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے،ن لیگ سے رانا راشد منہاس ،سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف مدمقابل ہیں ۔نظریاتی پارٹی سے محمد سلمان خان،تحریک لبیک سے مدثر محمود امیدوار ہیں۔
ضرورپڑھیں:ملک بھر میں ضمنی الیکشن کا دنگل سج گیا، 21 حلقوں پر پولنگ کا آغاز
پی پی 164 میں 16 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،پی پی 164 کی نشست شہبازشریف کی جانب سے چھوڑی گئی تھی،جنرل انتخابات میں شہبازشریف پی پی 164 سے 27ہزار99ووٹ لیکر کامیاب ہوئےتھے۔