این اے119 کے پولنگ سٹیشن میں جھگڑا، پی ٹی آئی کارکن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خالد) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑاہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 119 کے پولنگ سٹیشن 171 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہوا ،پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر کے لے گئی۔
خیال رہے کہ مریم نواز کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب اکمل خان باری کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 44 ڈی آئی خان ؛ امیدوراں میں کون بازی لے گا؟