(اسلم بلوچ)بھکر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، حلقہ پی پی 93 میں ضمنی الیکشن کے باعث کے پی کے اور پنجاب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ داجل چیک پوسٹ کو بند کر دیا گیاہے۔
بھکر دریائے راستوں پتنوں پر کشتیوں کی نقل وحرکت کو روک دیا گیا، داجل چیک پوسٹ پر صرف ایمبولنس اور سبزی اور ادویات والی گاڑیوں کو اجازت دی جانے لگی، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کی بڑی بڑی قطاریں لگ گئیں۔
ڈی پی او محمد نوید کا کہنا ہے کہ بھکر داجل چیک پوسٹ کو حلقہ پی پی93 میں ہونے والے الیکشن کی وجہ سے بند کیا ،بھکر کے پی کے سے آنیوالے گاڑیوں کو پنجاب میں داخلے کی اجازت نہیں، ہمارا مقصد پنجاب میں اوربہت میں امن امان کو برقرار رکھنا ہے۔
خیال رہے کہ بھکر میں پولنگ صبح8سے شام5بجے تک جاری رہے گی،لیگی امیدوارسردار سعید اکبر خان آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد افضل کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔
حلقہ میں 155پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے،پی پی93میں30پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں،2لاکھ16ہزار957ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد1لاکھ15ہزار28 ،خواتین ووٹرز کی تعداد1لاکھ19ہزار 29ہے۔
پولیس کے 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار وافسران ڈیوٹی دے رہے ہیں،پاک فوج و رینجرز کے دستے بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔