فیصل آباد: ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے12 مزدور زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب مقبول) فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں 12 مزدور زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بوائلر پھٹنے کے بائث پیش آیا جس کی وجہ سے فیکٹری کی لوہے کی چھت گر گئی۔ سرگودھا ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر ہائی پریشر کے باعث پھٹا۔ دھماکے کے وقت فیکٹری میں کام کرنے والے 12 مزدور زخمی ہوئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا بعد ازاں ملبے میں دبے مزدوروں کو نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھکر :حلقہ پی پی 93،سکیورٹی ہائی الرٹ، مرکزی شاہراہ بند
زخمیوں میں ظہور، اعظم، عبدالوحید، فیاض احمد، ابوبکر، وسیم زنیر، سلمان، مستنصر، شعیب اور سہیل شامل ہیں۔