(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں، کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پر عزم ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں ٹول پلازہ کے قریب کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کسٹم اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔