پی پی 149: پریذائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹس سے پہلے ہی فارم45 پر دستخط کرالئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور کے حلقہ پی پی 149 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن نمبر 127 کے پریذائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹس سے پہلے ہی دستخط کرا لئے۔
پریذائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹوں سے پہلے ہی فارم 45 پر سائن کرانے کا اعتراف بھی کر لیا،پولنگ سٹیشن نمبر 127 کے پریذائیڈنگ افسر کا کہنا ہے کہ فارم 45 پر دستخط وقت بچانے کیلئے کرائے، شام کو وقت کم ہوتا ہے اس لئے دستخط کرائے۔
فارم 45 قبل ازوقت سائن کرانے پر سنی اتحاد کونسل کے سپورٹرز اور پریذائیڈنگ آفیسر میں تکرار اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حافظ ذیشان نے عمل کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں ساتھیوں کے ساتھ دھرنا دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے شور میں ’’بڑی گرفتاری‘‘