ضمنی انتخاب 2024 میں بڑا برج اُلٹ گیا، موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں پرویز الہٰی کو شکست

Apr 21, 2024 | 17:46:PM
ضمنی انتخاب 2024 میں بڑا برج اُلٹ گیا، موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں پرویز الہٰی کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)گجرات  کے حلقہ پی پی 32 کے تمام پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  نے گیم پلٹ دی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  موسیٰ الٰہی نے  پرویز الٰہی کو شکست دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 32  کے تمام 168 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری موسیٰ الہی نے پاکستانی سیاست کا بڑا برج الٹا دیا، موسیٰ الہی 70 ہزار 832 ووٹ  حاصل کر کے  آگے رہے جبکہ پرویز الٰہی37 ہزار 275 ووٹ حاصل  کر کے  دوسرے نمبر پر رہے ۔