(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیصل امین گنڈا پور نے میدان مار لیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 258 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے جن کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار سابق صوبائی وزیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور 56 ہزار 995 ووٹوں کے ساتھ فتح یاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رشید خان کنڈی 9 ہزار 533 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے شہر میں دھماکہ، افسوسناک خبر آ گئی