(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں پشتونخوا میپ کے میروائس خان اچکزئی کو واضح برتری حاصل ہے۔جبکہ دیگر پولنگ سٹیشنز کے نتائج کا انتظار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے 125میں سے 57 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوا میپ کے میروائس خان اچکزئی 61678 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انجینئر زمرک اچکزئی 26435ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ قلعہ عبداللہ کے ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کے باعث پولنگ روکی گئی تھی اور پھر اضافی وقت بھی دیا گیا،قلعہ عبداللہ کے علاقے مجک میں مسلح افراد پولنگ سٹیشن کے اندر داخل ہوگئے تھے اور اندھادھند فائرنگ کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ، شدید فائرنگ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ، ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔