این اے 196قمبر شہداد کوٹ ، پیپلز پارٹی امیدوار نے میدان مار لیا

Apr 21, 2024 | 18:15:PM

(24 نیوز )  ضمنی انتخاب 2024 کا پہلا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نیتجہ 24 نیوز کو موصول ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی  نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبرشہداد کوٹ  سے  میدان مار لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قمبر شہدادکوٹ کے حلقہ این اے 196  کے تمام پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ  موصول ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  خورشید جونیجو نے  ٹی ایل پی امیدوار محمد علی کی ضمانت ضبط کرو ادی ، بلاول بھٹو کی جانب سے چھوڑ ی گئی  سیٹ پر جیالا ہی براجمان ہو گیا,پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 56 ہزار 790 ووٹ لےکرجیت گئے,ٹی ایل پی کے محمد علی نے 2 ہزار 896 ووٹ حاصل کئے.

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں مسلح افراد کا پولنگ سٹیشن پر دھاوا،جدیداسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ

قمبر شہداد کوٹ میں 303 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ  اس حلقے  میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 740 ہے ۔

مزیدخبریں