(عیسیٰ خان ترین) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ سے مکمل نتائج موصول ہو گئے، لیگی امیدوار زرین خان مگسی نے یک طرفہ مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹ لی۔
ضمنی انتخابات 2024 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہےکہ ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز سے نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے زرین خان مگسی 49 ہزار 777 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئےاور آزاد امیدوار شاہنواز 3 ہزار 333 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی ۔ 20 خضدار سے بی این پی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل 30455ووٹ حاصل کرلیے ،جھالاوان عوامی پینل کے میر شفیق الرحمان مینگل 14311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔