(24 نیوز ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 ڈیرہ غازی خان سے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے میدان مار لیا، لیگی امیدوار سردار علی خان لغاری نے بھاری اکثریت سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 ڈیرہ غازی خان کے تمام 120 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق لیگی امیدوار سردار علی خان لغاری 66 ہزار 413 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور آزاد امیدوار سردار محی الدین خان کھوسہ 19 ہزار 322 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی پی 139شیخوپورہ: لیگی امیدوار رانا افضال حسین کی بھاری لیڈ