(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم میں ریڈکی حیثیت رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ میں محمد رضوان ہمسٹرنگ کا شکار ہوئے ،اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور سٹار بیٹر 23 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے وہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے،ٹیم ڈاکٹر نے معائنے کے بعد محمد رضوان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور احتیاطاً میڈیکل ٹیم نے انہیں کھیلنے سے روک دیا ہے، چنانچہ اب وکٹ کیپر بلے باز لاہور میں ہونے والے باقی 2 ٹی 20 میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے باقی میچوں کے لیے محمد رضوان کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : لیگی کارکن کے قاتل گرفتار