(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 لاہور سے بھی لیگی امیدوار نے میدان مار لیا۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کے امیدوار مونس الٰہی کو شکست ہو گئی اور لیگی امیدوار چودھری نواز لڈھڑ نے میدان مار لیا، حلقہ کے تمام 116 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوا چودھری نواز لدھڑ 39 ہزار 748 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی 27 ہزار 891 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔