شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق
حکام کے مطابق کرفیو کا فیصلہ علاقے میں موجود سکیورٹی خطرات کے باعث کیا گیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کرفیو کے اوقات میں مکمل تعاون کریں، سفر کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔