عالمی مارکیٹ میں سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، عالمی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 388 ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر کم ہونے سے سونا مہنگا ہورہا ہے، ڈالر کی قدر اپریل 2022ء کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری 2025ء کو عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2624.49 ڈالر تھی جس میں اب تک 753 ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی۔