وریندرسہواگ آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ آئی پی ایل میں شریک گلین میکسویل اور لیونگ سٹون کا مذاق اڑانے لگے۔
ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے آئی پی ایل ٹرافی جیتنے میں وہ لگن نہیں دکھاتے جس کی ان سے توقع رکھی جاتی ہے، وہ یہاں چھٹیاں منانے آتے ہیں۔
وریندر سہواگ نے پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیام لیونگ سٹون کو بطور خاص ہدف تنقید بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:’’تحریک انصاف کیساتھ اتحاد‘‘جے یو آئی نے بڑا اعلان کر دیا
میکسویل، سہواگ کی زیرقیادت بھی پنجاب کنگز میں کھیل چکے ہیں۔ انھیں گزشتہ دن فرنچائز نے رائل چیلنجرز بنگلورو سے میچ میں ڈراپ کردیا تھا۔
اتوار کو لیونگ اسٹون کو بنگلورو نے بھی باہر بٹھادیا۔ سہواگ نے کہا کہ میکسویل اور لیونگ اسٹون میں جیت کی لگن ختم ہوچکی ہے۔