ہالی وڈ کی معروف اداکاراؤں کی آپس میں شادی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)ہالی وُڈ کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم سیریز 'ٹوائی لائٹ' کی مرکزی ہیروئن کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کر لی جو ایک نامور سکرین رائٹر اور اداکارہ ہیں۔
شادی کی یہ تقریب ایسٹر سنڈے یعنی اتوار 20 اپریل کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جہاں جوڑے نے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے عدالت سے باقاعدہ میریج لائسنس حاصل کیا تھا، تقریب میں قریبی دوستوں کی محدود تعداد موجود تھی جن میں اداکارہ ایشلے بینسن بھی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں:لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مر جاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
واضح رہے کہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر نے پہلی بار اکتوبر 2019 میں انسٹاگرام پر اپنے تعلقات کو عوامی طور پر ظاہر کیا تھا۔
اس کے بعد 2021 میں دونوں نے منگنی کا اعلان کیا تھا، ایک انٹرویو کے دوران کرسٹن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیلن کو پرپوز نہیں کیا تھا بلکہ ڈیلن نے پہل کی تھی۔