وزیر اعظم شہباز شریف کی کل ترکیہ روانگی

Apr 21, 2025 | 14:02:PM
وزیر اعظم شہباز شریف کی کل ترکیہ روانگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرینگے، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر ایران کے معاملے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس اہم دورے کے باعث کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ترک قیادت کے ساتھ بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:نئی ترمیم لانے کی کوئی تجویز نہیں: وزیر قانون