گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پنجاب میں گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومت پنجاب نے سموگ کی روک تھام کیلئے آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، گاڑیوں کےبعد اب موٹر سائیکلوں کےلیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا،صوبائی موٹرگاڑیاں ترمیم ایکٹ2025 کے نام سے پنجاب اسمبلی میں جمع کردیا گیا، ایکٹ کے تحت صوبائی موٹرگاڑیاں آرڈیننس1965میں ترامیم کی جائیں گی۔
بل کے متن کے مطابق شق 38اے میں جہاں گاڑی ہے،اس کے ساتھ موٹرسائیکل کا لفظ شمار کیا جائے، موٹرسائیکل کیلئے فٹس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہواس لیے ترمیم ضرورت ہے۔
مجوزہ بل کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ کی معیاد ایک سال تک ہوگی، پنجاب 85 فیصد بطور سواری موٹر سائیکل استعمال ہوتی ہے۔
فٹنس سرٹیفکیٹ رجیم کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ترمیم ضرورت ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ سے ائیر کوالٹی پر بھی قابو پایا جاتا ہے۔