صرف صاف ستھرا اسٹیج، ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ،متعدد تھیٹرز اوراداکاروں کو شوکاز نوٹسز

Apr 21, 2025 | 18:55:PM
صرف صاف ستھرا اسٹیج، ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ،متعدد تھیٹرز اوراداکاروں کو شوکاز نوٹسز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)  پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا اسٹیج ڈرامہ دکھانے والے تھیٹروں  اور ادکاروں کے خلاف بھرپور  ایکشن، غیر اخلاقی پرفارمنسز پر متعدد تھیٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے لاہور سمیت گوجرانولہ فیصل آباد اور دیگر شہروں کے تھیٹر ہالز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،متعدد تھیٹرز ڈراما ایکٹ کی اور  ڈراما اوقات کی خلاف ورزی کررہے،لاہور  میں لیاقت تھیٹر ، پنجابی تھیٹر  اور کمال تھیٹرکے نام  نوٹس جاری ہوئے ہیں۔شمع تھیٹر  اور تماثیل تھیٹر کو سی سی ٹی وی کیمرے بند رکھنے پر بھی نوٹسز جاری ہوئے ہیں۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے سخت مانیٹرنگ کرتےہوئے  اداکارہ حنا شیخ ،تبسم خان ادا چوہدری ،امبر شہزادی  اور رخسانہ ملتانی کو نوٹسز جاری کئے ہیں، اداکاراؤں کو دوران ڈراما غیر اخلاقی پرفارمنسز  اور  پبلک کے ساتھ اشارہ بازی پر  نوٹسز جاری  ہوئے ہیں۔

واضح  رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں  پنجاب بھر  میں ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ ڈراموں کی گانوں کی بجائے مکمل ڈرامے کی فل ڈریس ریہرسل کو مانیٹر کیا جائے گا، کوشش ہو گی تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیج ادکارہ سلک کے گھر پر موٹرسائیکل سوار دو افراد  کی فائرنگ