تیزگام ایکسپریس کے واش روم سے ایک شخص کی لاش برآمد 

Apr 21, 2025 | 19:09:PM

(سعید احمد سعید)کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکی ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاش تیزگام ایکسپریس کے اکانومی کلاس بوگی نمبر 13216 کے واش روم سے برآمد ہوئی،لاہور ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔

ریلوے ملازمین کاکہنا تھا کہ لاش رومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھی ہوئی ہے،واش روم کے اندرونی ماحول سے بظاہر خودکشی کا کیس ظاہر ہوتا  ہے۔

واشنگ لائن انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پیشقدمی جاری، روپے کو بری طرح روند دیا

مزیدخبریں