تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز/گردآلود ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تا ہم چترال، دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام، بونیر, مانسہرہ، ایبٹ ٓاباد، ہری پوراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعدازدوپہر مری ، گلیات ، جہلم، سیالکوٹ، نارو وال، گوجرانوالہ، شیخو پورہ اور گردونواح میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی اضلاع میں بھی بعدازدوپہرگردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعد ازدوپہرتیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 43، مٹھی، بہاولنگر، چھور، شہید بے نظیر آباد 42، کراچی، قصور اور لسبیلہ میں 41 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پیشقدمی جاری، روپے کو بری طرح روند دیا