امریکی مصنوعات کو پاکستان میں پسندیدہ ترین کا درجہ حاصل:اکنامک پالیسی رپورٹ 

Apr 21, 2025 | 20:39:PM

(وقاص عظیم)اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری کردی،جس میں کہا گیا کہ امریکی مصنوعات کو پاکستان میں پسندیدہ ترین کا درجہ حاصل ہے، پاکستان نے امریکہ کی درآمدات پر 10.3 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جس سے صرف 15 کروڑ 70 لاکھ ٹیرف وصول کرتا ہے، پاکستان کو بنگلہ دیش ، ویتنام اور چین کے مقابلے میں فائدہ ہے۔

معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستانی معیشت پر ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی مصنوعات کو پاکستان میں پسندیدہ ترین کا درجہ حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی مصنوعات پر پسندیدہ ترین ملک کا ٹیرف عائد کیا ہے، پاکستان امریکہ کی ایکسپورٹس سے صرف 15 کروڑ 70 لاکھ ٹیرف وصول کرتا ہے جبکہ امریکہ پاکستان کی ایکسپورٹس سے سالانہ 61 کروڑ ڈالرز ٹیرف وصول کرتا ہے۔

پاکستان نے امریکہ کی درآمدات پر 10.3 فیصد ٹیرف عائد کیا ہوا ہے جب کہ امریکہ نے پاکستان کی برآمدات پر 10.7 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں امریکہ کو پاکستان نے 5 ارب 71 کروڑ ڈالرز کی ایکسپورٹس کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 77 فیصد ٹیکسٹائل ایکسپورٹس امریکہ کو پہنچتی ہیں، پاکستان کی 14.8 فیصد برآمدات امریکہ میں ڈیوٹی فری پہنچتی ہیں، پاکستان کی 53 فیصد ایکسپورٹس پر امریکی ٹیرف عائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات متاثر ہوسکتی ہیں پاکستان کو بنگلہ دیش، ویتنام اور چین کے مقابلے میں فائدہ ہے، پاکستان ملبوسات ، فیبرکس اور غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھا کر فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔

پاکستان کو کھیلوں کے سامان کی بہتر مارکیٹ رسائی میسر آسکتی ہے امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ٹیرف عائد کر رکھا ہے، پاکستانی ایکسپورٹس پر یورپی یونین کے مقابلے میں امریکہ کا ٹیرف زیادہ ہے۔

ٹرمپ ٹیرف کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ جائے گا پاکستان امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کو اپنی ایکسپورٹس بڑھائے، پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات کے ذریعے ٹیرف کم کرا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کلائمیٹ سمارٹ زراعت کا فروغ،IAEA اورPAEC  کے تعاون سے تربیتی کورس کا افتتاحی اجلاس

مزیدخبریں