فورسز کی شمالی و جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد واصل جہنم 

Apr 21, 2025 | 20:53:PM

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خوارج کو واصل جہنم کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران خوارج کمانڈر زبی اللہ عرف ذاکران مارا گیا۔

زبی اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے

مزیدخبریں