جنگ بندی کیلئے ہمارا رویہ ہمیشہ مثبت رہا یوکرین نے کھیل کے طور پر لیا، پیوٹن

Apr 21, 2025 | 23:32:PM
جنگ بندی کیلئے ہمارا رویہ ہمیشہ مثبت رہا یوکرین نے کھیل کے طور پر لیا، پیوٹن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) یوکرین سے مذاکرات پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے ہمارا رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے۔

روسی میڈیا پر گفتگو کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسٹر پر عارضی جنگ بندی کا اقدام کیا تاہم یوکرین نے عارضی جنگ بندی کو کھیل کے طور پر لیا۔ ہم امن کی تمام تجاویز پر مثبت ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی روس یوکرین تنازع حل کرنے کی کوششوں کے حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی وفد برطانوی، فرانسیسی اور امریکی نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرینی وفدکی تینوں ممالک کے نمائندوں سے بدھ کو لندن میں ملاقات ہوگی۔ یوکرین جتنا ممکن ہوگا تعمیری طور پر بات چیت میں پیشرفت کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے رواں ہفتے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ دونوں ممالک اس ہفتے کسی امن معاہدے پر پہنچ جائیں گے، جس سے خطے میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔