چینی نمائندہ خصوصی افغانستان کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

Aug 21, 2021 | 00:43:AM
چینی نمائندہ خصوصی افغانستان کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، سیکرٹری خارجہ نے پاکستان اور خطے کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ نے افغانیوں کے حقوق کی حفاظت ، سلامتی اور تحفظ کو افغانستان اور خطہ کیلئے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد اور معاشی استحکام کیلئے پائیدار بین الملکی تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔
ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے افغانستان سے سفارتی عملے ،بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں ، میڈیا اور دیگر افراد کے انخلا کیلئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی، ملاقات میں دونوں فریقین نے قریبی روابطہ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا: جوبائیڈن