2 اوباشوں کی 4 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی۔۔بعد میں کیا کیا جانیے!

Aug 21, 2021 | 09:38:AM

 (24نیوز)لودھراں میں 2 اوباشوں نے 4 سالہ بچی کو قبرستان سے اغوا کے بعد قریبی کھیتوں میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اوربچی کےبیہوش ہونے پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  لودھراں کے نواحی علاقے جلالہ آباد کے رہائشی مزدور محمد یاسین کی 4 سالہ بیٹی مدیحہ اپنی دادای اور والدہ کے ساتھ 10 محرم الحرام کو قبرستان میں دادا کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے کےلئے گئی تھی کہ وہاں سے 12 سے 13 سالہ ملزموں طارق اور کامران نے بچی کو اغوا کیا اور قریبی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی اور بچی کے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔قبرستان میں آنے والے افراد کھالے سے پانی لینے گئے تو ساتھ ہی کپاس کی فصل میں بچی بے ہوشی کی حالت میں پڑی پائی گئی جس پر بچی کی والدہ اور دادی اٹھا کر گھر لے آئے بعد ازاں واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس تھانہ صدر کو کی گئی ۔ ملزموں کے خلاف تھانہ صدرِ لودھراں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم 13 سالہ طارق اور 12 سالہ کامران گرفتار کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 65 افراد جاں بحق۔۔ 3084 نئے مریض
 

مزیدخبریں