اسکارف کیوں پہنا،ایک شخص کا خاتون پر بے پناہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اسکارف پہننے پر ایک شخص نے مسلم خاتون کو بے رحمی سے مارا،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق ایک مسلمان خاتون جس نے اسکارف پہنا ہوا تھا اسے ایک شخص نے اسٹیشن کے قریب بے رحمی سے مارا،جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسلمان خاتون کو ایک شخص نے نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے بے رحمی سے مارا ،جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 39 سالہ مسلم خاتون کو حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔خاتون پر موٹر سائیکل سوار شخص نے تشدد کیا اور ملزم نے اسے کئی بار گھونسے مارے اور اس کا اسکارف کھینچ لیا جبکہ خاتون کو نسل پرستی کی گالیاں بھی دیں۔
اسٹیٹ کرمنل پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزم کی شناخت کے لیے گواہوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔