اوباشوں نے  چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Aug 21, 2021 | 10:43:AM

(ویب ڈیسک)خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ اس کی روک تھام کے لئے بنائے گئے قوانین بھی ان واقعات کو روکنے میں ناکام ثابت ہو چکے ، اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں  لڑکی کو چلتی کار میں 2 اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک  کےعلاقے میں ایک لڑکی کو چلتی کار میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کو نوکری دینے کے نام پر شہر لایا تھا اور پھر اپنے ساتھی کی مدد سے لڑکی کو کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی نے  16 اگست کو پولیس میں شکایت درج کروائی جس کی بنیاد پر پولیس نےدونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس  نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
 یہ بھی پڑھیں: 2 اوباشوں کی 4 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی۔۔بعد میں کیا کیا جانیے!
 

مزیدخبریں