سکولوں کے بعد تمام یونیورسٹیز بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ حکومت نے سکول بند رکھنے کے بعد یونیورسٹیز بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے،ان کا کہنا تھا کہ طلباء اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسی نیشن مکمل کروالیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا،انہوں نےکہا تھا کہ اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں، اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا،جوبائیڈن