تبدیلی سرکار کیلئے مہنگی ایل این جی نئی مشکل بن گئی

Aug 21, 2021 | 12:27:PM

(24نیوز)پی ایس او کی غفلت اور نااہلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک میں ایک بار پھر تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریداری کی تیاریاں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے جان بوجھ کر قطر سے سستی ایل این جی کا کارگو کینسل کیا، معاہدے کے تحت قطر سے ستمبر کیلئے 5 کارگو منگوانا تھے،پی ایس او نے 5 کی بجائے ایل این جی کے 4 کارگو منگوائے، قطر سے آنے والی ایل این جی 8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

پی ایس او کو ستمبر کیلئے ایل این جی کی سپاٹ خریداری پر مہنگی ترین بولی موصول ہوئی ، پی ایس او کو 16سے17ستمبر کے کارگو کیلئے کم سے کم بولی 25.26ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو موصول ہوئی ،  بولی قطر پٹرولیم کی طرف سے موصول ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق 26سے 27ستمبر کی سپلائی کیلئے 17.89ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول یہ بولی وائٹول کمپنی سے موصول ہوئی ۔20اگست ستمبر ٹینڈر کلوز کی آخری تاریخ تھی پی ایس او نے ان ایل این جی کارگوز خریدنے کا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شعبہ میڈیسن کے سنیئر ڈاکٹرز کا سینتھا رچی کا معائنہ ،رپورٹ کا انتظار  

مزیدخبریں