(24نیوز)راولپنڈی میٹرو سکینڈل میں بڑی پیشرفت ،شہبازشریف کو نیب راولپنڈی نے منگل کے روز طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو 24اگست کو طلب کیا گیا ہے،شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے،ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال کو کنٹریکٹ اس لئے دیا گیا کہ شہباز شریف نے کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزت نہیں فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنڑیکٹ دینے کا کہا ہےکنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی سرکار کیلئے مہنگی ایل این جی نئی مشکل بن گئی