مہنگائی کا سونامی:غریب کیلئے دال کھانا بھی محال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی کے سونامی کے آفٹر شاکس کا ناتھمنے والا سلسلہ جاری، دال چنا، مسر، دال مسور اور کالے چنے کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو سے 16 روپے تک اضافہ اکبری منڈی میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے پر دال چنا کا تھوک ریٹ 115 روپے فی کلو ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال چنا کی فروخت 125 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ثابت مسر کی فی کلو قیمت120 سے بڑھ کر 136 روپے فی کلو ، مسور کی دال 160 روپے فی کلو سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی۔ کالے چنے 120 روپے سے 130 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا