شہریوں کی داڑھی سے ہمیں غرض نہیں: طالبان رہنما 

Aug 21, 2021 | 13:45:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان رہنما و قندھار کی سیکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ کا کہنا ہے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ شہریوں کی داڑھی ہو یا نہ ہو،۔

تفصیلات کے مطابق قندھار میں طالبان رہنما و قندھار کی سیکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ نے چیک پوسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو چیکنگ کے دوران شہریوں سے مہذب انداز میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، سیر گاہوں میں لوگوں کو معمول کے مطابق آنے جانے کی اجازت ہے۔

سیکیورٹی انچارج ملا جمعہ نے مزید کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر علاقوں کے طالبان کی بھی چیکنگ اور اسناد چیک کی جاتی ہیں، دوسرے علاقوں کےمسلح طالبان کے غیر ضروری گھومنے پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      مہنگائی کا سونامی:غریب کیلئے دال کھانا بھی محال

مزیدخبریں